Current
·
C2
·2026-11
ملکی آبادی کا 67.5 فیصد حصہ میٹرک سے کم تعلیم یافتہ
ملک بھر میں تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے مجموعی آبادی میں میٹرک پاس افراد کا تناسب تقریباً 15فیصد ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے والے 8 فیصد،بی اے،بی ایس یا اس سے اوپر ڈگری ہولڈرز 6 فیصد ہیں،کل آبادی کا 67.5 فیصد حصہ اب بھی میٹرک سے کم تعلیم یافتہ ہے.
تفصیلات کے مطابق سرکاری تخمینوں کے مطابقت کے لحاظ سے ملک میں اس وقت مختلف تعلیمی درجات میں زیرِ تعلیم طلباء اور مجموعی آبادی میں ڈگری ہولڈرز کی صورتحال کچھ یوں ہے،ملک بھر میں ثانوی تعلیمی اداروں (ہائی سکولوں) میں زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد تقریباً 58 لاکھ ہے.
تاہم مجموعی آبادی میں میٹرک پاس افراد کا تناسب تقریباً 15 سے 16 فیصد ہے جبکہ میٹرک کی سطح پر خالص اندراج کی شرح صرف 30 فیصد ہے.
انٹر کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں زیرِ تعلیم طلباء کی تعداد تقریباً 31.7 لاکھ،ملک کی کل آبادی میں انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے والے افراد کا حصہ تقریباً 8 سے 9 فیصد بنتا ہے.
جبکہ بی اے، بی ایس اور یونیورسٹی ڈگری (اعلیٰ تعلیم) ڈگری کالجز میں تقریباً 9.4 لاکھ طلباء زیرِ تعلیم ہیں.
ملک کی جامعات میں مجموعی طور پر 20 لاکھ کے قریب طلباء رجسٹرڈ ہیں،مجموعی آبادی کے تناسب سے ملک میں یونیورسٹی ڈگری (بی اے/بی ایس یا اس سے اوپر) رکھنے والے افراد کی شرح محض 6 سے 7 فیصد ہے.
واضح رہے پنجاب میں گریجویشن 4.72 فیصد (جس میں خواتین کا تناسب 5.43 فیصد اور مردوں کا 4.15 فیصد ہے)ماسٹرز اینڈ ابوو 2.58 فیصد بتایا جاتا ہے،خیبر پختونخوا میں گریجویٹس (بی اے، بی ایس یا ماسٹرز) کا تناسب تقریباً 4 فیصد ، سندھ 5.5 ، بلوچستان 2.5 فیصدہے۔
Find Your Interest
- tip turn on dns over https doh [link]
- BCD impl_url data visualization
- Why a large cortex?
- Preview corner-shape, before implementations!
- Printing background colors with CSS and SVG
- Beveled corners & negative border-radius with CSS3 gradients
- Unseeded Sykes stuns Humphries in Grand Slam thriller
- Information Visualization: 6 Essential Rules Every Designer Should Know
- 권상우♥손태영, 벌써 결혼 18주년 맞았다..2008년 첫 연애시절 '풋풋' [핫피플]
- Default Tamer
Current
·
C2
·2026-11




