Current
·
C2
·2026-11
بغیر آپریشن بائی پاس (EECP)
بغیر آپریشن بائی پاس (EECP) ایک جدید ترین اور بغیر کسی کٹ یا سرجری کی ٹیکنالوجی ہے، جس کا بنیادی مقصد دل اور جسم کے دیگر تمام اعضاء میں دورانِِ خون کو بحال اور تیز کرنا ہے۔
اس علاج میں ٹانگوں پر خاص قسم کے کپ (Cuffs) کے ذریعے بیرونی دباؤ ڈال کر خون کا بہاؤ دل کی طرف بڑھایا جاتا ہے۔ اس سے دل کی نئی باریک رگیں کھلتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ طریقہ نہ صرف دل کے مریضوں کے لیے ایک سائنسی معجزہ ثابت ہوتا ہے بلکہ جسم کی دیگر دائمی بیماریوں میں بھی انتہائی فائدہ مند ہے:
دل کے امراض: اینجائنا (سینے کے درد)، دل کی کم زوری اور بند شریانوں میں آپریشن کے بغیر خون کا متبادل راستہ فراہم کرتا ہے۔
فالج اور دماغی صحت: دماغ کی شریانوں تک آکسیجن اور خون کی فراہمی بڑھا کر فالج کے بعد مریض کی جلد بحالی میں مدد دیتا ہے۔
ذیابیطس کی پیچیدگیاں: شوگر کی وجہ سے خراب ہونے والی باریک رگوں کو فعال کر کے ٹانگوں کی سوجن، پٹھوں کے کھچاؤ اور اعصابی درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
گردوں کی کارکردگی: گردوں کی طرف خون کے بہاؤ کو بہتر بنا کر ان کی صفائی (Filtration) کے قدرتی نظام کو تقویت دیتا ہے۔
جسمانی نقاہت و تھکاوٹ: تمام خلیات تک آکسیجن کی وافر مقدار پہنچا کر دائمی تھکاوٹ اور کمزوری کو دور کرتا ہے۔
مجموعی طور پر بغیر آپریشن قدرتی بائی پاس نہ صرف دل کے مریضوں کے لیے اینجیوپلاسٹی یا بائی پاس سرجری کا ایک محفوظ اور بہترین متبادل ہے، بلکہ یہ جسم کے تمام اہم حصوں میں خون کی گردش کو درست کر کے مریض کو ایک نئی اور توانا زندگی فراہم کرتا ہے۔
دورِحاضر میں دل کی شریانیں بند ہونے کی تشخیص پر عام طور پر فوراً بائی پاس سرجری یا انجیو پلاسٹی کا فیصلہ سنا دیا جاتا ہے، جس سے مریض نہ صرف شدید جسمانی اذیت بلکہ بھاری مالی اخراجات سے بھی دوچار ہوتے ہیں۔ لیکن جدید میڈیکل سائنس اب غیر جراحی اور قدرتی علاج کے ایسے دروازے کھول چکی ہے جو سرجری کے بغیر شریانوں کو کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان ہی جدید ترین تکنیکوں میں EECP (Enhanced External Counterpulsation ) ٹیکنالوجی نمایاں مقام رکھتی ہے، جو بند شریانوں کو کھولے بغیر قدرتی طور پر جسم میں نئے متبادل راستے بنا دیتی ہے۔
اس انقلابی طریقہ علاج اور دل کی جدید کارڈیالوجی پر تفصیلی گفتگو کے لیے ہم نے ملک کے مایہ ناز ماہرِامراضِ قلب، شوگر اور بلڈ پریشر کے ماہر ڈاکٹر شباہت علی سے خصوصی بات چیت کی ہے:
EECP کا بنیادی میکانزم اور قدرتی بائی پاس: طریقہ کار: ای سی پی کا پروسیجر ایک مشین کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں ۵۳ سیشنز کا ایک کورس ہوتا ہے (روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ)۔ دل کے ریلیکسنگ فیز (Relaxing Phase) میں خاص طرح کے پریشر سے پلسیشن دی جاتی ہے۔
کولیٹرلز کی تشکیل: ۵۳ دنوں میں چھوٹی چھوٹی خون کی نالیاں ڈیویلپ ہوتی ہیں جنہیں کولیٹرلز (Collaterals) کہا جاتا ہے۔ یہ بند بڑی نالیوں کی وجہ سے کمپرومائز ہونے والی بلڈ سپلائی کو بحال کرتی ہیں، اسی لیے اس پروسیجر کو ’’نیچرل بائی پاس‘‘ کہا جاتا ہے۔
حیثیت: یہ ایف ڈی اے (FDA) اپرووڈ امریکن تھراپی ہے جسے دنیا کے بہت زیادہ ممالک میں کام یابی سے کیا جا رہا ہے۔
علاج کے طبی شواہد اور کارکردگی کی جانچ: مریض کی رائے: اس کے ٹھوس شواہد میں سب سے اہم چیز مریض خود بیان کرتا ہے کہ اس کی علامات، روزمرہ روٹین اور ورکنگ کنڈیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے مطابق اس کے ۰۸ فی صد سے زائد مثبت نتائج دیکھے گئے ہیں۔
ایکو کارڈیوگرافی (ECHO): کورس کے آغاز، درمیان اور آخر میں دل کا الٹراساؤنڈ کیا جاتا ہے جس سے دل کی مختلف دیواروں پر پڑنے والے دباؤ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
پمپنگ پاور میں بہتری: اس ٹیسٹ سے دل کی افادیت (Efficacy)، ایجیکشن فریکشن اور پمپنگ پاور میں بہتری واضح طور پر دیکھی جاتی ہے۔
یہ علاج کن مریضوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے؟
بائی پاس سے خوف زدہ مریض: جنہیں بائی پاس یا اسٹینٹنگ کا مشورہ دیا گیا ہو لیکن وہ ڈر یا فیملی میں کسی ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے سرجری نہ کروانا چاہتے ہوں اور صرف دوائیوں پر انحصار کر رہے ہوں۔
بار بار بلاکیج یا باریک نالیاں: جن کی شریانیں بہت زیادہ باریک ہوں (جہاں اسٹینٹ کی سائز لمیٹیشن ہوتی ہے)، جو پہلے بائی پاس یا ایکسٹینسو اسٹینٹنگ کروا چکے ہوں اور مزید انٹروینشن نہ چاہتے ہوں یا ہو نہ سکتی ہو۔
ڈیفیوز بیماری اور ہارٹ فیلیر: جن کی نالیوں میں بیماری بہت زیادہ پھیلی ہو یا گرافٹ نہ لگ سکتا ہو، یا جو کم اسٹیمنا اور ہارٹ فیلیر کے شکار ہوں۔
محفوظ متبادل: ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کہ انتظار کرنے یا صرف دوائیوں پر انحصار کرنے کے بجائے مریض یہ پروسیجر بہ آسانی کروا سکتے ہیں کیوںکہ اس سے نالیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
مشین کی کوالٹی اور معیار: امریکی اور چینی مشینری دونوں ہی ایک خاص اسٹینڈرڈ، بین الاقوامی اصولوں اور کوالٹی چیکس کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔
اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ مشین جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ہو اور پروسیجر ماہرانہ طریقے سے کیا جائے۔
پاکستان میں شیخ زید اسپتال میں برانڈ نیو مشین کے ساتھ یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس کے نتائج بہت شان دار ہیں۔
پروسیجر کا عملی طریقہ کار اور سیشنز: دورانیہ: کل ۵۳ سیشنز ہوتے ہیں (ہفتے میں ۵ دن، روزانہ ایک گھنٹہ)۔
آرام دہ ماحول: اس دوران کوئی کٹ نہیں لگتا، کوئی سرجری یا بیہوشی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مریض آرام سے لیٹتا ہے، ٹانگوں سے لے کر ہپس تک کف لگائے جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ اسٹیمنا بلڈ اپ کیا جاتا ہے۔
مالی لاگت: اس کورس کا خرچہ تقریباً ۳ سے ۲۔۳ لاکھ روپے کے قریب آتا ہے۔ بائی پاس سرجری یا پرائیویٹ اخراجات کے مقابلے میں یہ معاشی طور پر بھی کافی بہتر اور ہسپتال کے پرسکون ماحول میں کیا جاتا ہے۔
مانیٹرنگ اور حفاظتی پیرامیٹرز: سیشن شروع کرنے سے پہلے مریض کے وائٹلز چیک کیے جاتے ہیں۔
ای سی جی لیڈز لگا کر دل کا ردم دیکھا جاتا ہے تاکہ ریلیکسنگ فیز میں سسٹینڈ پلسیشن دی جا سکے (اریگولر ہارٹ بیٹ کی صورت میں اسے اوائڈ کیا جاتا ہے)۔
آکسیجن سیچوریشن، ای سی جی پیرامیٹرز اور مریض کی عمر و کنڈیشن کے حساب سے پریشر رینجز کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔ پورے گھنٹے کے دوران مریض کی مکمل مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
کارڈیک ری ہیب، احتیاطی تدابیر اور فالو اپ: بائی پاس کی طرح پرانی نالیوں کی تنگی برقرار رہتی ہے لیکن نئی چھوٹی نالیاں (کولاریٹرز) قدرتی بائی پاس کا فینومینا بنا دیتی ہیں۔
کارڈیک ری ہیب: پروسیجر کے بعد مریض کو مرحلہ وار ہلکی پھلکی واک اور ورزش کی طرف لایا جاتا ہے تاکہ نتائج طویل عرصے تک برقرار رہیں۔
ادویات: صحت کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے دوائیں کھانا اور کارڈیالوجسٹ سے ریگولر فالو اپ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ مریض ضرورت پڑنے پر سالہا سال بعد اس کورس کو دوبارہ بھی دہرا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر شباہت علی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مریض بائی پاس یا اسٹینٹنگ آسانی سے کروا سکتا ہے تو اسے ترجیح دی جانی چاہیے؛ لیکن جو مریض خوف، مالی تنگی یا طبی مجبوری کی وجہ سے سرجری نہیں کروا سکتے اور صرف دوائیوں پر انحصار کر رہے ہیں، ان کے لیے EECP ایک محفوظ، مؤثر اور معجزاتی متبادل ہے جو دل کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر تمام اعضاء (شوگر، گردوں اور فالج کے اثرات) کو بہتر بنا کر ایک نئی اور توانا زندگی فراہم کرتا ہے۔
Find Your Interest
- React Github Contribution Graph Mock Tool
- Going Lean
- WizardNote
- In defense of reinventing wheels
- PHP获取指定时区当前时间-PHP获取世界时钟
- Who Checks the Boring Layer
- Astro Tutorial: Build a Static Site with Interactive Components
- Getting the Most out of Claude Code
- Creating Combine-compatible versions of async/await-based APIs
- Where should you put logic code in Kirby CMS?
Current
·
C2
·2026-11






